اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق آج سہ پہر کے وقت ایک نامعلوم فرد نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک کے اندر تین علماء پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ آخری اطلاع کے مطابق اس حملے میں ایک عالم دین شہید اور دو زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تینوں علماء ایک فلاحی و تبلیغی گروپ کے رکن تھے جو مشہد مقدس کے مضافاتی علاقوں میں فلاحی، رفاہی اور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
یہ حملہ روضۂ امام علی رضا علیہ السلام کے صحن پیغمبر اعظم (ص) میں ہوا۔ حجت الاسلام دارایی، حجت الاسلام پاکدامن اور حجت الاسلام اصلانی حملہ آور کا نشانہ بنے جس میں سے حجت الاسلام اصلانی نے جام شہادت نوش کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شہید ایران پر عراق کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران بھی محاذ پر موجود رہے اور انہوں نے دفاع انقلاب و وطن میں جانفشانیاں کی ہیں۔
واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242